Pista Custard Tips in Urdu - Pista Custard Totkay

پستہ کسٹرڈ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Pista Custard Recipe In Urdu

اشیاء:
دودھ ایک لیٹر
پستہ 50گرام
انڈے دو عدد
چینی 150گرام
کریم 100گرام
ترکیب:
دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور پکنے دیجئے۔ جب دودھ پک پک کر تین چوتھائی رہ جائے تو تھوڑے سے دودھ میں کسٹرڈ پاؤڈر حل کر کے اسے دیگچی والے دودھ میں ڈال دیجئے اور خوب چلائیے۔جب کسٹرڈ پاؤڈر دودھ میں حل ہو جائے تو انڈوں کو خوب پھینٹ کر ان میں پستہ باریک کتر کر ڈال دیجئے۔ پھر انڈے، پستہ اور چینی دودھ میں ڈال دیجئے اور چمچے سے اچھی طرح ملا دیجئے ۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ کسٹرڈ نیچے لگ جائے گا۔ ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ جب ساری چیزیں حل ہو کر ذرا گاڑھی ہو جائیں تو اتار لیجئے اور حسب پسند برتن یا ڈش میں ڈال کر رکھ دیجئے۔ جب کسٹرڈ ٹھنڈاہو جائے تو کریم کو خوب پھینٹ کر کسٹرڈ کے اوپر اس طرح ڈال دیجئے کہ اس پر سفید سفید کریم کی پتلی سی تہہ بن جائے۔لذیذ اور خوش ذائقہ پستہ کسٹرڈ تیار ہے۔

More From Jelly Aur Custard - مزید