Sada Korma Tips in Urdu - Sada Korma Totkay - Tip No. 1589

Urdu Totkay Sada Korma سادہ قورمہ (Tip No. 1589) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sada Korma Recipe In Urdu

سادہ قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1589

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
لہسن تین پوتھی
گھی 120گرام
پیاز تین گٹھی
پسا ہوا دھنیا 30گرام
پسی ہوئی لال مرچ 30گرام
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ ثابت 24گرام
ادرک آدھی چھوٹی گانٹھ
ترکیب:
پیاز کو لچھوں کی شکل میں کاٹ لیجئے۔ لہسن کی پوتھی کو چھیل کر اس کے جوے کسی کٹورے یا پیالے کے اندر پانی میں بھگو دیجے ۔پیاز، دھنیا، مرچ اور نمک کو ملا کو پیس کر مصالحہ تیار کیجئے۔ پتیلی چولہے پر چڑھا کر گھی گرم کر نا شروع کیجئے اور پیاز کے چند لچھے جو بچا لیے گئے ہوں گھی میں ڈال کر اسے کڑ کڑائیے ۔ پیاز لال ہونے لگے تو سمجھ لیجئے کہ گھی تیار ہو گیا ہے۔ پیاز نکال کر ایک برتن میں رکھ لیجئے اور مصالحہ گھی میں ڈال کر اسے پانی کے چھینٹے دے دے کر بھونتے جائیے یہاں تک کہ وہ گھی چھوڑ دے اب گوشت ڈال کر اوپر سے لہسن کا اتانا پانی ڈالیے کہ گوشت سے دو انگل اوپر تک ہو اور پتیلی ڈھاپ کر گوشت کو گلنے دیجئے ۔پچیس تیس منٹ بعد پتیلی کھول کر ایک بوٹی نکال کر اس پر ٹھنڈے پانی کا چھینٹا دیجئے اور انگلیوں سے مسل کر دیکھئے اگر گل گیا ہو اور پانی بھی خشک ہو گیا ہو تو اسے پانی کے چھینٹے دیگر بھونئیے، پھر شوربے کے اندر کا پانی ڈال کر چند منٹ تک پکنے دیجئے۔ اس کے بعد گھی میں بھونی ہوئے پیاز ہاتھ سے مسل کر اس میں ڈالئیے، اور پتیلی چولہے سے اتار لیں اور ادرک کترکر اس پر چھڑک دیجئے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht