Popcorn Tips in Urdu - Popcorn Totkay - Tip No. 6976

Urdu Totkay Popcorn پاپ کارن (Tip No. 6976) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kids Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Popcorn Recipe In Urdu

پاپ کارن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6976

پاپ کارن بنانے کے لئے بازار میں دستیاب خشک مکئی کے دانے لے لیں(بھٹے سے نکلے ہوئے نہیں)۔
ایک پیالی دانوں سے پاپ کارن بنانے کے لئے بڑے سائز کا اسٹیل یا المونیم کا ڈھکن والا پین لے لیں۔
پین کو درمیانی آنچ پر چولہے پر رکھیں اور جب وہ گرم ہونے لگے تو اس میں کوکنگ آئل ڈال کر پین کو اچھی طرح گھما لیں تاکہ ہر طرف آئل لگ جائے۔
پھر اس میں مکئی دانے ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں،ایک سے دو منٹ بعد دانے پھولنا شروع ہو جائیں گے،ڈھکن کھولیں بغیر پین کو کپڑے سے پکڑ کر اوپر نیچے کر لیں تاکہ تمام دانے پھول جائیں۔
جب دانوں کی آواز آنا بند ہو جائے تو ڈھکن کو احتیاط سے کھول کر اس میں مارجرین یا مکھن اور نمک ڈالیں،ڈھکن ڈھک کر چولہا بند کر دیں اور دوبارہ سے پین کو ہلا لیں۔
گرم گرم پاپ کارن کو بڑے پیالے میں نکالیں اور چاہیں تو تھوڑا سا کش کیا ہوا چیز بھی چھڑک لیں۔

More From Kids Food