Potato Kabab Tips in Urdu - Potato Kabab Totkay

پوٹیٹو کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Potato Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو آدھ کلو
انڈے تین عدد
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
گرم مصالحہ ایک چمچ پسا ہوا
کھٹائی مصالحے سے نصف
پیاز ایک چھٹانک
ہرا مصالحہ حسب ضرورت
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
آلو ابال کر انہیں چھیل لیں اور پھر باریک پیس لیں اس کے بعد اس میں نمک، سرخ مرچ کھٹائی اور باریک کٹی ہوئی پیاز ملا دیں ہرا مصالحہ بھی کاٹ لیں اور اس میں تھوڑی سی پیاز کاٹ کر ملا دیں پھر کباب بنائیں ان پر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں اور انہیں پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر تل لیں جب کباب دونوں طرف سے سرخی مائل ہو جائیں تو نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں گرم گرم پیش کر یں ساتھ میں چٹنی بھی رکھیں۔

More From Potato - مزید