Aloo Pyaz Aur Cheese Pie Tips in Urdu - Aloo Pyaz Aur Cheese Pie Totkay - Tip No. 2292

Urdu Totkay Aloo Pyaz Aur Cheese Pie آلو، پیازاورچیزپائی (Tip No. 2292) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Pyaz Aur Cheese Pie Recipe In Urdu

آلو، پیازاورچیزپائی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2292


اجزاء:
سب سے پہلے آلو کی پیسٹری تیار کر یں:
آلو تین پاؤ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
میدہ ایک پیالی
انڈا(پھینٹا ہوا) ایک عدد
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
فلنگ کے لئے:
پیاز (باریک کاٹ لیں) دو عدد
چیڈر چیز ڈیڑھ پیالی
انڈے پھینٹے ہوئے تین عدد
تازہ سبز دھنیا ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
آلوؤں کو چھیل کر نمکین پانی میں گلا لیں اور پھر انہیں چھان کر خشک کر کے میش کر لیں۔ مکھن، آٹا اور انڈا میش کئے ہوئے آلوؤں میں ملا لیں۔ نمک مرچ ملائیں اور 10انچ چوڑے بیکنگ پین میں آلو کی پیسٹری کو ہاتھوں سے دبا دبا کر پیسٹری کی شکل دیں۔ پیسٹری کو کانٹے سے جگہ جگہ سوراخ بنائیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 400درجہ حرارت پر 15منٹ کے لئے بیک کر یں(ٹن فوائل سے پیسٹری کو کور کر لیں)تھوڑے سے پانی میں کٹے ہوئے پیازوں کو 10منٹ کے لئے گلا لیں پھر ان کو چھان لیں۔ کدوکش کیا ہوا چیز پیازوں میں اچھی طرح مکس کر یں۔اور ٹھنڈا کر لیں۔ پھینٹے ہوئے انڈے، نمک مرچ، اور سبز دھنیا ملائیں۔ آلو کی پیسٹری تیار ہو جائے تو ٹن فوائل اتار دیں اور 10منٹ کے لئے ٹھنڈا کر لیں۔ پیاز کا آمیزہ پیسٹری پر ڈالیں۔ اوون کا درجہ حرارت 375کر لیں۔ پیسٹری کو دوبارہ اوون میں رکھیں اور 25منٹ کے لئے بیک کر یں۔

More From Potato