Pulao Tips in Urdu - Pulao Totkay - Tip No. 1670

Urdu Totkay Pulao پلاؤ (Tip No. 1670) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pulao Recipe In Urdu

پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1670

اجزاء:
گوشت ایک کلو
پیاز(درمیانی سائز، باریک کتری ہوئی) ایک کلو
لہسن ایک پوتھی
ادرک (کتری ہوئی) 75گرام
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
بڑی الائچی چار عدد
تیزپات چار پتے
لہسن(پسا ہوا) دو چائے کے چمچ
ادرک(پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
چاول آدھا کلو
گھی 175گرام
پیاز( درمیانی دو ٹکڑے کیے ہوئے) دو عدد
لونگ دس بارہ
ترکیب:
ایک پتیلی میں گوشت ،پیاز دو ٹکڑے کی ہوئی، لہسن کی پوتھی، کالی مرچیں، لونگ، بڑی الائچی، کتری ہوئی ادرک، نمک تیز پات اور اتنا پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے ۔ جب گوشت گل جائے تو پتیلی اتار کر گوشت کو الگ پیالے میں نکال لیں۔ بچی ہوئی یخنی سے لہسن نکال کر پسے ہوئے لہسن ادرک میں اچھی طرح نچوڑ لیں اور چھلکے پھینک دیں ۔
ایک پتیلی میں گھی ڈال کر کتری ہوئی پیاز کو سرخ کر لیں پتیلی میں پسا ہوا لہسن، ادرک اور گوشت ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں۔ چاول دھو کر گوشت میں ڈال دیں۔ گوشت کی بچی ہوئی یخنی کو بھی چاولوں میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ چاولوں میں اتنا پانی شامل کر یں کہ پانی خشک ہونے پر چاول ایک کنی پر رہ جائے۔ جب ایک کنی رہ جائے تو آنچ ہلکی کر کے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔

More From Biryani Aur Pulao