Machli Pulao Tips in Urdu - Machli Pulao Totkay - Tip No. 4383

Urdu Totkay Machli Pulao مچھلی پلاؤ (Tip No. 4383) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Pulao Recipe In Urdu

مچھلی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4383

مچھلی کے ٹکڑے دھو لیں
ایک کپ دہی میں نمک لال مرچ ملا کر مچھلی پر کانٹے سے خوب چر کے لگا دیں
دو گھنٹے تک رکھیں
گھی گرم کر کے ہلکا تل لیں
پیاز گھی میں تل لیں اور پیس کر لونگ، لہسن اور ادرک ڈال کر بھونیں
باقی دہی، نمک، دھنیا بھی ڈال دیں
خوشبو دینے لگے تو آدھ کپ پانی ڈال کر پکائیں
پھر اتار لیں
اب تھوڑے سے گھی میں لونگ الائچی کا بگھار کر کے چاول دم دیں
ایک کنی رہ جائے اور چاول خشک ہوں تو اتار لیں
ایک کھڑی دیگچی میں چاولوں کی تہہ بچھائیں اس پرمصالحہ پھیلا دیں
اوپر مچھلی کے ٹکڑے رکھیں
اس طرح دوسری تہہ بچھا کر مصالحہ او رمچھلی پھیلا دیں
زردہ رنگ ایک چمچ پانی میں گھول کر چھڑک دیں اور چاولوں کو دم دیں

More From Pulao Pilaf