Mushroom Pulao Tips in Urdu - Mushroom Pulao Totkay - Tip No. 541

Urdu Totkay Mushroom Pulao مشروم پلاؤ (Tip No. 541) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mushroom Pulao Recipe In Urdu

مشروم پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 541


ضروری اشیاء:
تیل 1کھانے کاچمچہ
مشروم 225گرام
پیاز (درمیانی) 1عدد (باریک کاٹ لیں)
لہسن (کاٹ لیں) 2جوے
تازہ ادرک چائے کا چمچہ (کدوکش کی ہوئی)
تیز پات 2عدد
لونگ 4عدد
بڑی الائچی 1عدد
دار چینی 2اسٹکس (ایک انچ کے ٹکڑے)
کالی مرچ 8عدد
باسمتی چاول 450گرام
گھی 2کھانے کے چمچے
نمک حسب ِ ذائقہ
برائے گارنشنگ:
بادام 2کھانے کے چمچے (پانی میں بھگو کر چھلکا اتار لیں)
کاجو (ہلکا فرائی کرلیں) 2کھانے کے چمچے
ترکیب:
ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور مشروم کو ایک منٹ تک فرائی کرلیں۔
2/3کپ پانی اور نمک حسب ذائقہ ملا دیں اور دھیمی آنچ پر 5منٹ پکائیں۔ ایک گہرے سوس پین میں 2 میں 2کھانے کے چمچے گھی گرم کریں اورپیاز، ادرک،لہسن، تیز پات، لونگ، الائچی، دار چینی اور کالی مرچ ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔
چمچہ چلاتے ہوئے اس میں چاول 21/2کپ پاyd اور نمک حسبِ ذائقہ شامل کر دیں۔ ابال لے آئیں اور دم پر رکھ دیں حتیٰ کہ چاول تقریباً پک جائیں اس کے بعد مشروم ملا دیں اور ڈھانپ کر اس وقت تک پکائیں کہ پانی جذب ہو جائے۔ بادام اورفرائی شدہ کاجو سے گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں۔

More From Biryani Aur Pulao