Keemay Kay Kachri Kabab Tips in Urdu - Keemay Kay Kachri Kabab Totkay - Tip No. 2880

Urdu Totkay Keemay Kay Kachri Kabab قیمے کے کچری کباب (Tip No. 2880) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keemay Kay Kachri Kabab Recipe In Urdu

قیمے کے کچری کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2880

شاشیاء:
قیمہ آدھا کلو
گھی ایک چھٹانک
کچری چار عدد
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
جائفل سیاہ مرچ کے دانے کے برابر
جاوتری چار چھوٹے ٹکڑے
گرم مصالحہ حسب پسند
خشخاش دو ٹی اسپون
پیاز ایک عدد
ناریل دو انچ کا ٹکڑا
بیسن ایک چھٹانک
نمک مرچ حسب پسند
نوٹ:کچری دستیاب نہ ہوتو کچ پپیتا یا انجیر کا ٹکڑا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ترکیب:
پہلے قیمے میں نمک اور کچری یا پپیتا پیس کر اچھی طرح ملائیں۔ ڈیرھ یا دو گھنٹے کے لئے ڈھانپ کر رکھیں۔ اس کے بعد بیسن، خشخاش ، ناریل اور گرم مصالحہ بھون کر خشک پیس لیں۔ پیاز باریک کاٹ کر ادرک، جائفل ، جاوتری پیس کر اور ہری مرچ، ہرا دھنیا کتر کر دو گھنٹے کے بعد قیمے میں ملا دیں۔ پھر فرائی پین یا سیدھے توے کو چولہے پر رکھیں۔ تھوڑا سا گھی ڈالیں اور قیمے کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا کر اس پر رکھتی جائیں۔ ایک طرف سے سرخ ہو جائے تو پلٹ دیں۔ گھی تھوڑا ڈالیں کیونکہ زیادہ گھی سے کباب کے ٹوٹنے کا اندیشہ ہے۔ بڑی احتیاط سے پکے ہوئے کبابوں کو نکال لیں۔ کچری یا پپیتے کے گرم گرم کباب چٹنی کے ساتھ کھانے میں بہت لطف دیتے ہیں۔ مہمانوں کو چائے کے ساتھ بھی پیش کئے جا سکتے ہیں ۔ یہ کباب تیار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ قیمہ باریک اور نسوں کے بغیر ہو۔

More From Cutlus Aue Kebab