Aloo Methi One Tips in Urdu - Aloo Methi One Totkay

آلو میتھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Methi One Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو چار عدد
میتھی آدھ کپ
لال مرچ ایک چمچ
ہلدی آدھ چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ چار عدد
ہرا دھنیا تھورا سا
تیل آدھ کپ
لہسن آٹھ جوئے
ترکیب:
پتیلی میں تیل گرم کر یں اور کوٹا ہوا لہسن ڈال دیں پھر ہلدی بھی ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اس کے بعد کیوبز میں کٹے آلوؤں کو ڈال دیں اتنا فرائی کر یں کہ آلوؤں کا رنگ تبدیل ہو جائے پھر اس میں نمک اور لال مرچ ڈال دیں آدھا کپ پانی شامل کر کے گلنے کے لئے دس سے پندرہ منٹ تک ڈھک کر پکائیں آلو گل جائیں تیل اوپر آجائے تو اس میں میتھی اور دو ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں پانچ منٹ بھون کر چولہا بند کر دیں ہرا دھنیا اور ثابت ہری مرچ سے گارنش کر یں مزیدار آلو میتھی کی بھجیا تیار ہے۔

More From Potato - مزید