Baingan Ka Bharta Tips in Urdu - Baingan Ka Bharta Totkay - Tip No. 1889

Urdu Totkay Baingan Ka Bharta بینگن کا بھرتہ (Tip No. 1889) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Baingan Ka Bharta Recipe In Urdu

بینگن کا بھرتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1889

اجزاء:
بینگن چھ عدد
پیاز دو عدد
ٹماٹر دو عدد
ہری مرچیں چار عدد
نمک حسب ذائقہ
ہلدی ذراسی
گرم مصالحہ ایک چمچ
لال مرچ ایک چمچ
ہرا دھنیا آدھی پیالی
سفید زیرہ ایک چمچ
تیل ایک پیالی
دہی ایک پیالی
آلو دو عدد
ترکیب:
پیاز کو تیل میں براؤن کر لیں۔ پھر اس میں ٹماٹر اور ہری مرچ ڈال کر اس کو خوب اچھی طرح ملائیں کہ ٹماٹر کا آمیزہ بن جائے۔ اب اس میں نمک ،ہلدی، لال مرچ ،گرم مصالحہ، سفید زیرہ ڈال کرملائیں۔ اب آلو کو چوکور پیس میں کاٹیں۔ بینگن کو بھی کاٹیں۔ اس میں سب ٹماٹر ڈال کرایک کپ دہی ڈالیں اور پانی کا چھینٹا دے کر ڈھک دیں۔ آنچ دھیمی رکھیں۔ جب آلو اور بینگن نرم پڑ جائیں تو اتار کر ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ بینگن کا بھرتہ تیار ہے۔ اس میں بینگن کو ڈوئی سے ہلانا جلانا پڑتا ہے۔ تاکہ وہ بالکل نرم پڑ جائیں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu