Tikka Boti Tips in Urdu - Tikka Boti Totkay

تکہ بوٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Tikka Boti Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
گرم مصالحہ ایک چمچ
ادرک چوتھائی چھٹانک
دھنیا، سفید زیرہ ایک چمچ
دہی ایک چھٹانک
نمک مرچ حسب ذائقہ
لہسن چھ جوئے
گھی ایک چھٹانک
ترکیب:
گوشت کے ٹکڑوں کو ابال لیں۔ سب مصالحہ پیس کر دہی میں ملا دیں اور گوشت کے ٹکڑوں کو ٹھنڈا کر کے ان پر اچھی طرح لگا دیں۔ یہ ٹکڑے سیخ پر چڑھا دیں اور کوئلوں پر سینک کر سرخ کر لیں۔ ساتھ ساتھ ان پر چمچ کے ساتھ گھی ٹپکاتے جائیں۔ سرخ ہونے پر اتار لیں۔ اور کٹی ہوئی پیاز اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

More From Kebab Aur Tikka - مزید