Dum Aloo Tips in Urdu - Dum Aloo Totkay - Tip No. 1672

Urdu Totkay Dum Aloo دم آلو (Tip No. 1672) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dum Aloo Recipe In Urdu

دم آلو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1672

اجزاء:
آلو چھوٹے 450گرام
میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچہ
تیزپات دو پتے
شکر ایک چائے کا چمچہ
ادرک(پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
دہی چار کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
سرسوں کا تیل 125گرام
ہینگ ایک چٹکی
ہلدی آدھا چاے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
دھنیا(پسا ہوا) آدھا چائے کا چمچہ
ٹماٹر (کٹے ہوئے) دو عدد
پانی دوکپ
ترکیب:
آلوؤں کو ابال کر نرم کر لیں پھر چھلکا اتار لیں۔ کڑھائی میں تیل ڈال کر اتنا گرم کر لیں کہ دھواں اٹھنے لگے ۔ پھر تھوڑے تھوڑے آلو تیل میں ڈال کر سرخ کر لیں۔ دو کھانے کے چمچے تیل ایک پتیلی میں ڈالیں ۔ زیرہ ،میتھی، دانہ، ہینگ اور تیز پات ڈال دیں اور ہلکا فرائی کر یں۔ اب اس میں شکر، نمک، پسی ادرک، ہلدی ،مرچیں ،دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر چند منٹ بھونیں۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر ایک ابال دیں ۔ ہلکی آنچ کر کے دس منٹ پکنے دیں ۔ اس کے بعد تلے ہوئے آلو اور دہی ڈال دیں۔ دس منٹ دم پر رکھ دیں ۔ پھر چولہے سے اتار لیں ۔ گرم مصالحہ چھڑک کر دو تین منٹ ڈھکا رہنے دیں۔

More From Potato