Potato Chips Tips in Urdu - Potato Chips Totkay

پوٹیٹو چپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Potato Chips Recipe In Urdu

اشیاء:
بڑے آلو آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
آلو دھو کر انہیں چھیل کر کدوکش کر کے دھار دار کنارے سے انہیں بہت باریک باریک یعنی کاغذ کے جیسے قتلے بنا لیں۔ اگر کدوکش نہ ہوتو پھر تیز چھری سے ان کے قتلے کر لیں۔ قتلوں کو تھوڑی دیر سینی پر پھیلا کر رکھ دینا چاہیے تاکہ ان کی نمی خشک ہو جائے۔ پھر انہیں گھی یا تیل میں تل لیں۔ جب سرخی مائل بادامی ہو جائیں تونکالیں اور اس پر نمک اور سرخ یا سیاہ مرچ خوب پسی ہوئی ڈال کر ملا لیجئے تاکہ تمام ٹکڑوں میں یہ مصالحہ لگ جائے۔ یہ ٹکڑے اس وقت تک مزیدار لگتے ہیں جب تک کہ ان میں نرمی نہ پیدا ہو ۔ شیشے کے مرتبان یا پلاسٹک کے لفافے میں رکھیں تو عرصہ تک تازگی برقرار رہ سکتی ہے۔

More From Potato - مزید