Sooji Ka Halwa 2 Tips in Urdu - Sooji Ka Halwa 2 Totkay - Tip No. 2708

Urdu Totkay Sooji Ka Halwa 2 سوجی کا حلوہ (Tip No. 2708) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sooji Ka Halwa 2 Recipe In Urdu

سوجی کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2708

اشیاء:
سوجی 250گرام
چینی 500گرام
گھی 500ملی لیٹر
بادام 50گرام
کشمش چائے کا ایک چمچہ
چھوہارے چار عدد
پستہ 25گرام
ناریل 25گرام
لونگ ایک عدد
زعفران آدھی چٹکی
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
چینی میں ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر پکائیے۔ دودھ کے چھینٹے دے کر اچھی طرح شیرے کو صاف کر لیجئے۔ شیرہ دو تار پر پک جائے تو اتار کر اس میں زعفران پیس کر ملا دیجئے۔ بادام پانی میں بھگو دیجئے۔ جب چھلکا ملائم ہو جائے تو چھیل لیجئے ۔ ناریل، کشمش صاف کر کے پانی میں بھگو دیجئے۔ خوب بھیگ جائے تو نکال لیجئے۔ ناریل چھیل لیجئے پھر دھو کر باریک ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ چھوہارے دودھ میں ابال کر رکھ لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی کڑ کڑا ئیے۔ الائچیاں اور لونگ ڈال کر تل لیجئے۔ پھر اس میں سوجی ڈال کر بھونئے۔ سوجی بادامی رنگ کی ہو جائے اور بھننے کی خوشبو آنے لگے تو دو تار کا شیرہ ملا دیجئے اور ساتھ ہی بادام، کشمش اور ناریل ڈال دیجئے۔ کیوڑا بھی ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ اور چمچہ ہلاتے رہیے۔ جب شیرہ جذب ہو جائے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو دیگچی کو چولہے سے اتار لیجئے۔ ایک پلیٹ میں حلوہ نکالیے۔ دیگچی کے پیندے کا گھی پلیٹ کے اوپر ڈال دیجئے۔ اس پر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ چھوہارے کی گٹھلیاں نکال کر باریک کتر کر حلوے کے اوپر ڈال دیجئے۔ اوپر پستہ باریک کتر کر چھڑک دیجئے۔ سوجی کا مزے دار حلوہ تیار ہے۔

More From Halwa Jaat