Red Cooked Beef Tips in Urdu - Red Cooked Beef Totkay - Tip No. 1979

Urdu Totkay Red Cooked Beef ریڈ ککڈ بیف (Tip No. 1979) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Red Cooked Beef Recipe In Urdu

ریڈ ککڈ بیف کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1979

اجزاء:
بغیر چربی کے لیکن نسوں کے ساتھ گائے کا گوشت ایک کلو گرام
آلو (یا مولی یا سرمائی خربوزہ ) 250گرام
پیاز حسب ذائقہ
ادرک ،نمک حسب ذائقہ
سرکہ حسب ذائقہ
سیچوآن پیپر کان حسب ذائقہ
ایم ایس جی حسب ذائقہ
پی نٹ آئل حسب ذائقہ
ترکیب تیاری:
گائے کے گوشت کو چو کور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ 3منٹ انہیں پانی میں ڈبو دیں تب ان کو پانی سے نکال کر نچوڑ لیں۔ پیاز کے ٹکڑے پانچ سینٹی میٹر لمبائی میں کاٹیں جنجر یعنی ادرک کو چاقو کے بلینڈ سے کوٹیں۔ آلو پچر کی شکل میں کاٹیں۔ ادھ پکے فرائی کر یں۔ پھر ان کو نچوڑ لیں ۔ تیل سے نکال لیں۔
پکانے کی ترکیب:
گائے کے گوشت کے چوکور ٹکڑے ابلتے پانی میں ڈال دیں۔ ابلتے پانی پر جو جھاگ جھلی آئے اتار تے جائیں یہاں تک کہ جھاگ آنا بند ہو جائے۔ اب پیاز ، ادرک ، سیچو آن، پیپر کارن ، سرکہ اور نمک شامل کر دیں۔ آنچ کم کر دیں۔ ابا لیں۔ مصالحوں کو خوشبو گوشت میں رچ جانی چاہیے۔ جب پکنے کے قریب ہوتوآلو کے ٹکڑے ڈال دیں آلوؤں کے گلنے تک پکائیں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔

More From Chinese Beef Or Meat