Chawalon Ki Kheer 1 Tips in Urdu - Chawalon Ki Kheer 1 Totkay

چاولوں کی کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Chawalon Ki Kheer 1 Recipe In Urdu

اشیاء:
چاول 100گرام
چینی 500گرام
دودھ ایک لیٹر
کشمش 50گرام
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
چاول چن کر دھو کر موٹا موٹا کوٹ لیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ایک جوش آجائے تو کوٹے ہوئے چاول ڈال دیجئے۔ چاول گل کر گھل جائیں اور دودھ میں مل جائیں تو چینی ڈال دیجئے۔ آنچ ہلکی رکھیے اور چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی کا دانہ مرجائے، پانی خشک ہو جائے اور کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو کشمش اور کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھک کر رکھ دیجئے۔ ایک پلیٹ میں کھیر ڈالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ چاولوں کی مزے دار کھیر تیار ہے۔

More From Biryani, Rice, Chawal - مزید