Rice Pudding Tips in Urdu - Rice Pudding Totkay

رائس پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Rice Pudding Recipe In Urdu

اشیاء:
چاول آدھا کپ
دودھ ایک کپ
انڈے کی سفیدی دوعدد
ونیلا دانے آدھا چمچ
شہد ڈھائی چمچ
ونیلا ایسنس ایک چمچ
جائفل پاؤڈر ایک چائیکا چمچ
ترکیب:
چاول کو اچھی طرح دھو لیں۔ اب چاول میں دودھ اور شہد ڈال کر پکائیں دودھ ابلنے لگے تو ونیلا کے دانے ڈال دیں۔ ڈھکن سے ڈھانپ کر ایک گھنٹہ تک پکائیں۔ آنچ ہلکی ہونی چاہیے۔ وقفے وقفے سے چمچ ہلاتے رہیں کہ محلول خشک ہو جائے۔ ونیلا ایسنس شامل کر یں۔ اب انڈے کی سفیدیوں کو پھینٹیں اور چاولوں پر ڈال دیں۔ اب اس آمیزے کو اوون ڈش میں ڈالیں اور جائفل چھڑک دیں اور بیک کر لیں۔ درجہ حرارت 400ڈگری فارن ہائیٹ ہونا چاہیے۔ پندرہ سے بیس منٹ تک بیک کر یں۔ سنہری رنگت ہونے پر نکال لیں۔

More From Biryani, Rice, Chawal - مزید