Rice With Chicken Tips in Urdu - Rice With Chicken Totkay - Tip No. 2540

Urdu Totkay Rice With Chicken رائس ود چکن (Tip No. 2540) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Rice With Chicken Recipe In Urdu

رائس ود چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2540

اشیاء:
چاول تین پیالی(ابلے ہوئے)
ا۔ قیمہ کلو گرام
نمک چائے کا چمچہ
مرچ سرخ چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
لہسن چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
ادرک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
تیل ایک چائے کا چمچہ
پیاز ایک عدد(کاٹ لیں)
ب۔ ہرا دھنیا ایک پوری گٹھی
ہری مرچ چار عدد
نمک چائے کا چمچہ
ج۔ ٹماٹر تین عدد
پیاز ایک عدد(چھوٹی )
لہسن دو ٹکڑے
دار چینی ایک چھوٹا ٹکڑا
چینی ایک چائے کا چمچہ
پانی پیالی
میٹھا سرخ رنگ دو چٹکی
چوزہ کلو گرام
د۔ نمک چائے کا چمچہ
ادرک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
تیل ایک کھانے کا چمچہ
پانی ایک پیالی
ترکیب:
الف حصے میں سے ایک چائے کا چمچہ تیل گرم کر کے پیاز براؤن کر لیں۔ پھر الف حصے کی تمام چیزیں ڈال کر قیمہ بھون کر اتار لیں۔ ب حصے کی چیزیں باریک پیس کر علیحدہ رکھ لیں۔ ج حصے کی تمام چیزیں ملا کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ آدھا پانی خشک ہو جائے تو اتار کر ایک پیالی ابلے ہوئے چاول ملا دیں۔ چاول سرخ رنگ کے ہو جائیں گے۔ د حصے کی ساری چیزیں ملا کر علیحدہ پکا لیں۔ چوزہ بھون کر چار ٹکڑے کر لیں۔ اب ایک کھلے منہ کا سانچایا برتن لیں۔ اس میں ہاتھ سے ہلکا سا تیل لگا ئیں اور سرخ رنگ والے چاول ڈال دیں۔ چاول کسی پلیٹ سے خوب دبائیں اور پھر ان پر قیمے کی تہہ جما دیں۔ اس کے اوپر ایک پیالی سفید چاول کی تہہ جما ئیں اور ب حصے کا آمیزہ چاروں طرف ڈالیں۔ اس پر ایک پیالی چاول ڈالیں، پلیٹ سے خوب دبائیں اور ہلکی آنچ پر دم کے لئے رکھ دیں۔ جب دم آجائے تو ڈھکن ہٹا کر آہستہ سے چاول ڈش میں نکال لیں۔ کیک کی شکل میں نکلیں گے۔
د حصے والا چوزہ چار ٹکڑوں میں ہوگا۔ اسے ڈش کے چاروں طرف رکھ دیں۔ سلاد کے بڑے بڑے پتوں سے ڈش سجائیں۔ چار انڈے سخت ابال کر ان کے ٹکڑے کاٹ کر رکھیں۔ چاول نہایت آہستگی سے ڈش میں الٹ کر نکا لیں تاکہ شکل ٹھیک رہے۔

More From Biryani, Rice, Chawal