Rost Tips in Urdu - Rost Totkay - Tip No. 2474

Urdu Totkay Rost روسٹ (Tip No. 2474) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Rost Recipe In Urdu

روسٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2474

اشیاء:
گوشت(روکھا ) (گائے یا بکرے) دوکلو کا پیس
ہری مرچ(پسی ) پانچ عدد
ادرک، لہسن (پسا ہوا) چار ٹیبل سپون
کالی مرچ(پسی ) ڈیڑھ ٹیبل سپون
سرکہ تین ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
مکھن ایک ٹیبل سپون
سفید زیرہ پاؤڈر(بھنا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
لیموں چار عدد
ترکیب:
گوشت کے پیس کو دھو کر کانٹے سے اچھی طرح گود لیں۔ سارے مصالحے سر کے میں مکس کر دیں اور اچھی طرح گوشت میں لگا دیں گوشت پر مکھن لگا کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں(کسی برتن میں بند کر کے)کسی بڑی دیگچی میں انتا پانی ڈالیں کہ پیس اس میں ڈوب جائے۔ ہلکی آنچ پر گلا لیں اور پانی خشک ہونے پر اتار کے ٹھنڈا کر لیں۔ تیز چھری سے ٹکڑے کاٹ لیں۔ جب کھانا ہو تو فرائی کر لیں اور گولڈن براؤن ہونے پر نکال کر لیموں کا رس چھڑک لیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ بھی دیا جا سکتا ہے اور روٹی کے ساتھ بھی رول بنا کر دے سکتے ہیں۔

More From Gosht Aur Beef