Roasted Champ With Spicy Sauce Tips in Urdu - Roasted Champ With Spicy Sauce Totkay

روسٹڈ چانپ ودھ اسپائسی سوس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Roasted Champ With Spicy Sauce Recipe In Urdu

اشیاء:
بکرے کی چانپیں 8عدد
لہسن، ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچے
ٹماٹر دو عدد(چوپ کر لیں)
پیاز(چوپ کر لیں) ایک عدد
ہری مرچیں چار عدد
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
چانپوں کو اچھی طرح دھو کر اس میں تھوڑا لہسن، ادرک پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، نمک، گرم مصالحہ پاؤڈر لگا دیں اور کم تیل میں درمیانی آنچ پر شیلو فرائی کر لیں۔ گولڈن کرسپی ہو جائے تو نکال کر کچن پیپر پر رکھ دیں۔ سوس پین میں 4-6کھانے کے چمچے تیل ڈال کر ٹماٹر ڈال دیں اور اچھی طرح گلا ئیں اس میں بقیہ لہسن، ادرک پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، نمک اور گرم مصالحہ پاؤڈر بھی شامل کر دیں، پیاز ڈال دیں۔ ہری مرچیں باریک کاٹ کر ڈال دیں۔ جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو ایک گہری ٹرے میں ایک طرف چانپیں اور الگ پیالے میں اسپائسی سوس ڈال دیں۔ سلاد کے پتوں سے گارنش کر یں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید