Korma Rogan Josh Tips in Urdu - Korma Rogan Josh Totkay - Tip No. 3459

Urdu Totkay Korma Rogan Josh قورمہ روغن جوش (Tip No. 3459) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Korma Rogan Josh Recipe In Urdu

قورمہ روغن جوش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3459

اشیاء:
گوشت ایک کلو
لال مرچ پسی ہوئی دو تولہ
گھی ڈیڑھ پاؤ
پیاز آدھا پاؤ
لہسن دو تولہ
نمک تین تولہ
گرم مصالحہ ایک تولہ
دہی حسب ضرورت
ترکیب:
گھی پتیلی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور خوب تیز آنچ کیجئے۔ پھر کڑ کڑاتے ہوئے گھی میں پیاز کے کترے ہوئے لچھے ڈال دیجئے اور انہیں بھونئے۔ مگر بھن جانے کے بعد پتیلی سے نکالیے نہیں۔ اسی طرح گوشت کی بوٹیاں بھی نمک دے کر خوب بھونئے۔ اس دوران میں سب مصالحہ کتر کر رکھ لینا چاہیے۔ گوشت بھن جانے کے بعد یہ مصالحہ پتیلی میں ڈال دیجئے اور اسے بھوننا شروع کیجئے۔ وقفے وقفے سے دہی ڈالتے جائیے۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو دیکھئے کہ آیا گوشت گل گیا ہے یا نہیں۔ بعض جانوروں کے گوشت دوسرے جانوروں کے گوشت سے زیادہ سخت ہوا کرتے ہیں چنانچہ وہ گلنے میں معمول سے زیادہ وقت لے لیا کرتے ہیں۔ اگر آپ کا واسطہ اسی قسم کے گوشت سے پڑ گیا ہو تو دہی کی رطوبت جذب ہو چکنے کے بعد تھوڑا پانی ڈال دیں تاکہ گوشت گل جائے۔ یہ پانی خشک ہونے تک بوٹیاں ضرور گل جائیں گی اور سالن روغن چھوڑ رہا ہوگا۔ آپ گوشت کو چند منٹ تک اس میں بھننے دیں پھر پتیلی چولہے سے اتار لیں۔ گھر والوں کو یہ قورمہ بہت پسند آئے گا۔ آزما کر دیکھئے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht