Roghni Roti Tips in Urdu - Roghni Roti Totkay - Tip No. 2964

Urdu Totkay Roghni Roti روغنی روٹی (Tip No. 2964) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Roghni Roti Recipe In Urdu

روغنی روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2964

اشیاء:
آٹا آدھ کلو
دودھ آدھ کلو
میدہ آدھ کلو
نمک حسب پسند
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
آٹے اور میدے کو ملا لیں اور اس میں ایک پاؤ گھی بھی شامل کر دیا جائے اب اس آٹے کو دودھ ڈال کر اور نمک ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں۔ آٹا زیادہ سخت ہونا چاہیے، ورنہ روٹی ٹھیک نہیں پکے گی۔ آٹا گوندھ کر ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ پیڑے بناکر روٹی بیل کر توے پر ڈال دیں یا تنور سے لگوالی جائیں اور اوپر گھی یا مکھن لگا کر کھائیں۔ نہایت لذیذ روٹی تیار ہے۔
####
نمک پارے
اشیاء:
میدہ آدھ پاؤ
نمک حسب پسند
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
میدے میں نمک اور ایک ٹیبل اسپون گھی ملا کر اچھی طرح سے گوندھ لیں۔ یہ میدہ زیادہ نرم نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ عام آٹے کی نسبت سخت ہونا چاہیے۔ اس میدے کو پیڑا بنا کر روٹی کی طرح بیل لیں اور اس روٹی کے لمبے لمبے یا جس طرح کے آپ پسند کر یں ٹکڑے کاٹ لیں۔ اب فرائی پین یا کڑاہی میں گھی گرم کر یں اور یہ ٹکڑے اس میں تل لیں۔ جب ٹکڑے بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکالتے جائیں نہایت لذیذ اور خستہ نمک پارے تیار ہیں۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha