Roli Poli Fish Tips in Urdu - Roli Poli Fish Totkay

رولی پولی فش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Roli Poli Fish Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی دو کلو
ادرک تین چار کتر نیں
چائنیز ونٹر پکل دو کھانے کے چمچے
پیاز تین عدد
سرخ مرچ دو عدد
سرکہ دو کھانے کے چمچے
نمک ڈھائی چمچ
چینی کھنبیں چار یا پانچ عدد
یخنی پاؤنڈ
سبز پیاز پانچ عدد
سلاد ایک گٹھی
سویا سوس چار کھانے کے چمچے
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح صاف کر کے اس کے اندر اور باہر پسا ہوا خشک مصالحہ اور نمک لگا دیں اور ایک گھنٹہ تک مصالحے کو مچھلی میں رچنے کے لئے رکھ دیں خشک کھنبیں پانی میں بھگو دیں۔ مچھلی کی خالی جگہ(پیٹ) میں خالی کھنبیں اور اچار بھر دیں مچھلی کو ایک گہری ڈش میں رکھ دیں۔ سبز پیاز باریک کتر لیں۔ سلاد بھی باریک کاٹ کر صاف کر لیں اور ان کو مچھلی پر پھیلا دیں کہ مچھلی اچھی طرح ان چیزوں سے ڈھک جائے۔یخنی ، سویا سوس اور سرکہ آپس میں ملا لیں اور اس کو مچھلی اور سبزیوں پر چھڑک دیں۔ اب ڈش کو اٹھا کر بھاپ دان میں رکھ دیں اور پچیس منٹ تک خوب بھاپ دیں اور پھر اسی ڈش میں پیش کر یں۔

More From Chinese Food - مزید