Roti Makki/jawar (sadah) Tips in Urdu - Roti Makki/jawar (sadah) Totkay - Tip No. 2800

Urdu Totkay Roti Makki/jawar (sadah) روٹی مکئی/جوار(سادہ) (Tip No. 2800) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Roti, Paratha And Bhatoora in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Roti Makki/jawar (sadah) Recipe In Urdu

روٹی مکئی/جوار(سادہ) کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2800

اشیاء:
مکئی/جوار کا آٹا کلو
گندم کا آٹا 100گرام
دودھ حسب ضرورت
گھی 250گرام یا حسب ضرورت
ترکیب:
مئی /جوار اور گندم کا آٹا ملا کر رکھ لیجئے۔ یہ آٹا سارا ایک دم نہیں گوندھا جاتا بلکہ ایک ایک روٹی کا آٹا ہاتھ کی ہتھیلی سے مل مل کر گوندھا جاتا ہے۔ یہ آٹا دودھ سے گوندھا جائے تو زیادہ اچھا ہے ورنہ پانی سے بھی گوندھا جا سکتا ہے البتہ دودھ یا پانی گرم ہونا چاہیے اور آٹا نہ زیادہ سخت ہونا چاہیے اور نہ زیادہ نرم۔ اگر آٹا ٹھیک طرح ہتھیلی سے نہ ملا جائے تو روٹی کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ بہر حال آٹا گوندھ کر اور روٹی بیل کر گرم سیدھے توے پر ڈال دیجئے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔روٹی دونوں طرف سے سرخ ہو جائے تو نہایت احتیاط سے اسے توے سے اتار لیجئے۔ اوپر گھی یا مکھن لگا دیجئے۔ نہایت لذیذ مکئی/ جوار کی روٹی تیار ہے۔

More From Punjabi Roti, Paratha And Bhatoora