Meethi Roti Tips in Urdu - Meethi Roti Totkay

میٹھی روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Meethi Roti Recipe In Urdu

اجزاء:
باجرے کا آٹا دو پیالی
میتھی کے تازہ پتے (صاف کر کے پیس لیں) آدھی پیالی
سبز دھنیا(باریک پیس لیں) ایک کھانے کا چمچہ
سبز مرچیں (پیس لیں) تین عدد
ادرک (پیس لیں) آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
تمام اجزاء اکٹھا کر یں اور گوندھ کر آٹا تیار کر لیں۔ آٹے کے درمیانہ سائز کے پیڑے بنا کر روٹی بیل لیں۔ تو اگرم کر کے اس پر گھی لگائیں اور ایک طرف سے روٹی پکا لیں۔ روٹی کو پلٹ کر گھی ڈال کر دوسری طرف سے بھی پکا لیں۔ گرم گرم کھائیں۔
نوٹ:
باجرے کے آٹے کی بجائے گندم کا آٹا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

More From Sweet Choori, Meethi Roti, Meetha Paratha - مزید