Royal Kabli Plou Tips in Urdu - Royal Kabli Plou Totkay

رائل کابلی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Royal Kabli Plou Recipe In Urdu


چانپوں کو دھو کر اس میں پانی نمک، ادرک، لہسن، پیسٹ، کٹی ہوئی پیاز، دھنیا اور سونف ڈال کر تقریباً 1 گھنٹے تک پکائیں
جب چانپیں گل جائیں تو انہیں نکال کر گرم تیل میں فرائی کرکے ایک پلیٹ میں رکھ لیں
چانپوں کی یخنی کو چھان کر علیحدہ رکھیں
زعفران اور کیوڑے کو مکس کرلیں
ایک پتیلی میں تیل گرم کریں
ثابت گرم مصالحہ چوپ کیا ہوا ادرک لہسن اور دہی ڈال کر بھون لیں
اس میں یخنی ڈال کر پکائیں
جب اُبال آنے لگے تو بھگوتے ہوئے چاول ڈالیں
5 منٹ تیز آگ پر پکائیں
نمک ڈالیں پھر آگ کم کردیں
جب پانی خشک ہوجائے تو چانپ ڈال کر دم پر رکھیں
ڈش میں پہلے چاول پھر اوپر چانپیں پھر تلی ہوئی پیاز تلی ہوئی کشمش بادام زعفران ملا کیوڑا اور لیموں کا رس ڈال کر سرونگ ڈش میں نکالیں
مزیدار رائل کابلی پلاؤ تیار ہے
دہی رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

More From Biryani Aur Pulao - مزید