Handi Saag Tips in Urdu - Handi Saag Totkay - Tip No. 2170

Urdu Totkay Handi Saag ہانڈی ساگ (Tip No. 2170) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Handi Saag Recipe In Urdu

ہانڈی ساگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2170

اشیاء:
ساگ کالی سرسوں دوکلو
ہری مرچیں آٹھ عدد
نمک ڈیڑھ چمچ
لال مرچ پاؤڈر آدھ چمچ
پانی تین کلو
آٹا چھ چمچ
خالص گھی آدھ کپ
ترکیب:
سب سے پہلے مٹی کی ہانڈی میں پانی ڈال کر اس میں ہری مرچیں نمک ، لال مرچیں ڈال کر ابالنے کے لئے رکھ دیں، سرسوں کے ساگ سے بڑے بڑے پتے نکال لیں اور چھوٹے پتے اور ڈنٹھلوں کو خوب اچھی طرح سے دھو کر باریک کتر لیں ابلتے ہوئے پانی میں ساگ ڈال دیں۔ آنچ درمیانی رکھیں ساگ گل گیا ہے اور پانی خشک ہو گیا ہے تو آٹے کو گاڑھا گاڑھا پانی میں گھول کر ڈال دیں اور خوب گھوٹیں جب ساگ گھٹ کے ملائم شکل میں آجائے تو اسے کسی ڈش میں نکال لیں اوپر سے خالص گھی ڈال دیں۔ گرم ساگ کی وجہ سے گھی خود بخود پگھل جائے گا۔ مکئی کی روٹی یا سادہ روٹی کے ساتھ پیش کر یں دونوں کے ساتھ مزا دے گا۔ جب ساگ کو اگلے ایک آدھ دن میں گرم کرنا ہو تو خالص گھی میں باریک کٹے ہوئے لہسن کا تڑکہ لگا کر ساگ اس میں ڈال دیں گرم ساگ وہی مز ادے گا جو پہلے دن تھا۔

More From Pakistani Sabzi