Sarson Ka Saag Tips in Urdu - Sarson Ka Saag Totkay

سرسوں کا ساگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sarson Ka Saag Recipe In Urdu

اشیاء:
سرسوں کا ساگ آدھ سیر
پیاز آدھ پاؤ
ادرک آدھی چھٹانک
ہری مرچ دس عدد
سرخ مرچ(پسی ہوئی) حسب پسند
نمک حسب پسند
سرسوں کا تیل آدھ پاؤ
ہلدی ایک چٹکی
ترکیب:
سرسوں کا ساگ ڈنڈیوں سے الگ کر کے بالکل باریک کاٹ لیں اور پانی میں دھو لیں ۔ پیاز کو تیل میں سرخ کر یں اور نمک، ہلدی ،مرچ سرخ ڈال کر ساتھ ہی سرسوں کا ساگ بھی ڈال دیں۔ تھوڑا سا پانی بھی ڈال دیں ۔ جب سرسوں پک جائے تو ادرک کاٹ کر ڈال دیں ۔ اتارنے سے پہلے ہری مرچ باریک کاٹ کر ملا دیں۔

More From Pakistani Sabzi - مزید