Sabz Pulao Tips in Urdu - Sabz Pulao Totkay

سبز پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sabz Pulao Recipe In Urdu

اشیاء:
چاول ایک کلو
سیاہ زیرہ دو ماشہ
گوشت ڈیڑھ کلو
نمک چار تولہ
دھنیا دو تولہ
سیاہ مرچ تین ماشہ
پیاز پون چھٹانک
لونگ تین ماشہ
ادرک پون چھٹانک
سوئیے کا سبز ساگ اڑھائی پاؤ
ترکیب:
سب سے پہلے گوشت کی یخنی تیار کی جائے۔ پھر چھان کر لونگ اور گھی سے اسے بگھارئیے اور اس کے بعد سوئیے کے آدھے ساگ کو مل کر اس کا عرق نکال لیا جائے اور اسے خوب چھانئے۔ اس کے بعد یخنی کو تھوڑے سے گھی میں بھون کر اسی تہہ لگائیں اور باقی آدھا ساگ خوب باریک کترکر اس کو تہہ پر پھیلا دیا جائے۔ جب چاولوں میں تھوڑی سی کنی باقی رہ جائے تو چاولوں کو اس تہہ پر ڈالیں۔ اور دیگچی کا ڈھکن آٹے سے بند کر دیا جائے اسے کوئلوں کی نرم آنچ پر دم دیں۔ اس کے بعد کیوڑا اور الائچی ڈالیں تونہایت مزیدار پلاؤ بنے گا۔

More From Biryani Aur Pulao - مزید