Sabzi Aur Gosht Ki Biryani Tips in Urdu - Sabzi Aur Gosht Ki Biryani Totkay - Tip No. 1593

Urdu Totkay Sabzi Aur Gosht Ki Biryani سبزی اور گوشت کی بریانی (Tip No. 1593) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sabzi Aur Gosht Ki Biryani Recipe In Urdu

سبزی اور گوشت کی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1593

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
چاول آدھ کلو
گھی 180گرام
آلو 250 گرام
مٹر ایک پاؤ
دہی 125گرام
پیاز 125گرام
لہسن ایک گھٹی
ادرک 30گرام
سبز گرم مصالحہ بارہ گرام
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
زعفران چوتھائی چمچی
سبز الائچی چھ عدد
کیوڑہ چار چمچے
ترکیب:
پیازکاٹ لیں ادرک اور لہسن پیس لیں آلو اور مٹر نمک ڈال کر ابال لیں گھی میں پیاز سرخ کر کے نکال لیں اور گوشت اس میں ڈال کر بھونیں جب گوشت سرخ ہو جاے تو لہسن اور ادرک پسا ہوا ڈال د یں۔ تھوڑا بھونیں پھر تلی ہوئی پیاز کو پیس کر ڈا لیں کہ گوشت گل جائے اور چاول کو ابال کر چھان لیں ۔ اب ایک دیگچی لے کر اس میں چاول کی تہ بچھائیں پھر گوشت اور مصالحہ کی اور اس کے مٹر اور آلو کے چند ٹکڑے ڈال دیں۔ اگر چاہیں تو ابلے ہوئے انڈے بھی ثابت ڈال سکتے ہیں۔ پھر چاول اورا نہی چیزوں کی تہہ پھر چاو ل سب کے سب ڈال دیں۔ اب اوپر سے پسا ہوا زعفران ،الائچی اور کیوڑہ ڈال دیں اور دم دے دیں ۔ آنچ نیچے کم اور اوپر زیادہ زیادہ رکھیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد دیگچی کھو لیں ، بریانی تیار ہے۔ تناول فرمائیں۔

More From Biryani Aur Pulao