Sabzi Aur Kabab Tips in Urdu - Sabzi Aur Kabab Totkay

سبزی اور کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sabzi Aur Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ کلو گرام
ہری مرچ چھ عدد
پیاز ہری ایک گھٹی
ادرک ایک ٹکڑا
انڈا ایک عدد
سُوکھی ڈبل روٹی کا چورا (کرم)
تیل دو کھانے کے چمچے
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
آلو،چھوٹے چھوٹے ایک پیالی(ابلے ہوئے)
مٹر کے دانے ایک پیالی(ابلے ہوئے)
گاجر پیالی(کٹی ہوئی)
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
اجوائن ایک چٹکی
ہری پیاز تین عدد(لمبائی میں کاٹ لیں)
لیموں ایک عدد(8ٹکڑے کر لیں)
ترکیب:
قیمہ باریک پیس لیں۔ ہری مرچ، ہری پیاز، ادرک باریک کاٹ کر ملا دیں۔ انڈے کو بھی پھینٹ کر شامل کر دیں۔ چھوٹے چھوٹے کباب بنائیں اور ڈبل روٹی کا چورا لگا کر تیل میں تل لیں۔ ایک بڑی پلیٹ کے درمیان میں کباب رکھیں۔ آلو، مٹر، گاجر چاروں طرف ڈال دیں۔ ہری پیاز اور لیموں کے ٹکڑے بھی سجائیں۔ اجوائن پیس کر چھڑ ک دیں۔ سرکہ کبابوں پر ڈالیں اور کالی مرچ اوپر سے چھڑک دیں۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید