Sabzi Bharay Tamatar Tips in Urdu - Sabzi Bharay Tamatar Totkay - Tip No. 1639

Urdu Totkay Sabzi Bharay Tamatar سبزی بھرے ٹماٹر (Tip No. 1639) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Vegetable Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sabzi Bharay Tamatar Recipe In Urdu

سبزی بھرے ٹماٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1639

اشیاء:
ٹماٹر آدھا کلو
سیم کی پھلی(باریک ) ایک چائے کی پیالی
ادرک ایک چھوٹاسا ٹکڑا (باریک کاٹ لیں)
گاجر تین عدد(باریک پیس لیں)
مٹر ایک چائے کی پیالی (ابال کر پیس لیں)
آلو چار عدد
شلجم ایک عدد
ہری مرچ چار عدد
ہرا دھنیا ایک گٹھی
نمک حسب ذائقہ
ٹماٹر سوس آٹھ کھانے کے چمچ
سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
پیاز ایک عدد
کارن فلور چار چائے کے چمچے
ڈالڈا تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
ٹماٹر کا اوپری حصہ باریک باریک کاٹ کر گودا نکال لیں۔ فرائی پین میں ایک چمچہ تیل لے کر پیاز براؤن کر لیں۔ جب پیاز براؤن ہو جائے تو نکال کر باریک پیس لیں۔ پیاز سمیت ساری ابلی ہوئی پسی ہوئی سبزیاں فرائی پین میں ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ اس میں تھوڑا سا زیرہ، کالی مرچ اور ہرا مصالحہ ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے تو ایک ایک ٹماٹر لے کر اس میں بھر دیں دھاگا باندھ دیں ۔ یا ٹوتھ پیسٹ سے بند کر دیں ۔ پھر فرائی پین میں ایک چمچہ تیل ڈال کر بھرے ہوئے ٹماٹر ہلکی آنچ پر فرائی کر یں اور نکال کر الگ رکھتے جائیں۔ پھر اس میں تھوڑا سا آئل ڈال کر ٹماٹر کا گودا، ٹماٹر سوس ،تھوڑا سا پسا ہوا زیرہ، کارن فلور، کالی مرچ اور نمک ڈال کر ہلکا سا بھون لیں تلے ہوئے ٹماٹر اس میں الگ رکھیں اورہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔ آلو کے چپس کے ساتھ گرم گرم پیش کر یں۔ یہ ڈش چھ سے آٹھ لوگوں کے لئے کافی ہے۔

More From Vegetable Dishes