Sabzi K Pakoray Tips in Urdu - Sabzi K Pakoray Totkay - Tip No. 5098

Urdu Totkay Sabzi K Pakoray سبزی کے پکوڑے (Tip No. 5098) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Ramadan Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sabzi K Pakoray Recipe In Urdu

سبزی کے پکوڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5098

تمام تیارکی ہوئی سبزیاں ملا لیں
مرضی کے مطابق سرخ مرچ اور نمک ڈال کر ہلائیں
بیسن چھان کر سبزیوں میں صرف اتنا ملائیں جس سے سبزیوں پر ہلکا سا پلستر ہی ہو
زیادہ بیسن ڈالنے سے پکوڑے سخت ہوں گے
اگر بیسن لگائی ہوئی سبزیاں آ دھ کلو کے برابر ہے تو ان میں ایک درمیانہ چمچ ہلکے گرم گھی کا ڈال لیں
ساتھ ہی ایک چمچ میدہ بھی ملالیں
ایک چھوٹی سی چٹکی بیکنگ پوڈر یا میٹھے سوڈے کا ڈال لیں
پھر پکوڑوں کی اس ملاوٹ کو خوب پھینٹیں
اگر ضرورت ہو تو پانی کا چھینٹا دے کر پھینٹیں
لیکن زیادہ پانی نہیں ڈالنا صرف اتنا جس سے یہ ماوا بہت سخت نہ رہے
اب تیل یا گھی میں درمیانی آنچ پرپکوڑے تلیں
نوٹ:
پکوڑے تلتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ تیل یا گھی خوب گرم ہو
پہلے آنچ تیز ہو بعد میں دھیمی
اس طرح سبزیاں نرم ہوجائیں گی
ایک اور بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ایک وقت میں زیادہ پکوڑے نہ تلیں
صرف اتنے پکوڑے گھی میں ڈالیں جو تیل یا گھی میں دور دور بکھرے ہوئے ہوں

More From Ramadan Pakwan