Sabzion Ki Roti Tips in Urdu - Sabzion Ki Roti Totkay - Tip No. 2271

Urdu Totkay Sabzion Ki Roti سبزیوں کی روٹی (Tip No. 2271) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sabzion Ki Roti Recipe In Urdu

سبزیوں کی روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2271

اجزاء:
گاجریں (کدوکش کر لیں) دو پیالی
آلو ایک پیالی
سبز پیاز (باریک کاٹ لیں) چھ عدد
سرخ ثابت مرچ دو عدد
بریڈ کرمز ایک پیالی
انڈے (ہلکے پھینٹے ہوئے) دو عدد
چیز سوس کے لئے:
مکھن 30گرام
میدہ ایک کھانے کا چمچ
دودھ ایک پیالی
چیز(کدوکش کرلیں) چوتھائی پیالی
ترکیب:
ایک لمبی بیکنگ پین میں ٹن فوائل بچھائیں۔ تمام اجزاء ایک پیالے میں اکٹھا کر یں۔ اوون کو 350درجہ حرارت پر گرم کر یں۔ گرم اوون میں ایک گھنٹہ کے لئے سبزیاں بیک کر یں۔ اوون بند کر دیں۔ اور بیکنگ پین باہر نکال لیں۔ 5منٹ بعد ٹن فوائل نکال دیں۔
چیز سوس تیار کر یں:
پین میں مکھن گرم کر یں اور اس میں میدہ ڈال کر 1منٹ پکائیں۔ دودھ ڈال کر چمچہ مسلسل چلائیں۔ یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے۔ پنیر شامل کر یں اور جب پنیر پگھل جائے تو آنچ سے ہٹا لیں۔

More From Pakistani Cuisine