Sabzi Pakoray Ka Salan Tips in Urdu - Sabzi Pakoray Ka Salan Totkay

سبز ی پکوڑے کا سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sabzi Pakoray Ka Salan Recipe In Urdu

اجزا:
پھول گوبھی ایک چھوٹا پھول
میدہ ایک کپ
پکوڑے تلنے کے لئے تیل
ٹماٹر کا جوس آدھا کپ
انڈا ایک عدد ہلکا پھینٹا ہوا
نمک اور مرچ ضرورت کے مطابق
سفید زیرہ پساہوا ایک چٹکی
شوربہ مصالحہ کی پیسٹ بنانے کا سامان
پیاز باریک کٹاہوا ایک عدد
لہسن ادرک کی پیسٹ دو چائے کے چمچ
نمک مرچ حسب ذائقہ
ٹماٹر وں کی پیسٹ آدھا کپ
گر م مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
سبز دھنیا اور سبز مرچ باریک کٹی ہوئی سجاوٹ اور خوشبو کے لئے
پکانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
پھول گوبھی کے پھول پورے پور توڑ کر دھو لیں۔ کھولتے ہوئے پانی میں ایک چائے کا چمچ جتنا نمک ڈال لیں۔ تیار کی ہوئی گوبھی ڈالیں ۔ صرف ایک جوش آنے پر چھلنی میں ڈال دیں۔ تمام پانی نچوڑ کر جاذب پیپر پر رکھ دیں۔میدے اور ٹماٹر کی پیسٹ بنائیں ۔ نمک مرچ اور سفید زیرہ ڈالیں ۔ اس پیسٹ میں ڈبو کر گوبھی کو پکوڑوں کی طرح تل لیں اور پلیٹ میں نکال کر رکھ دیں۔اب سوس پین میں دو کھانے کے چمچ کے برابر پکانے کا تیل بچا رہنے دیں اور دوبارہ گرم کر کے پیاز بھون کر سنہری کر لیں اور ادرک لہسن اور ٹماٹر کے ساتھ نمک اور مرچ ڈال کر مصالحے کو اچھی طرح بھونیں کہ تیل مصالحے الگ نظر آنے لگے ۔ اب آدھا کپ پانی مسالے سے الگ نظر آنے لگے ۔ اب آدھا کپ پانی مسالے میں شامل کر کے جوش آنے دیں اور کٹاہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچ چھڑک کر سوس پین کو ڈھک دیں۔ سبزی پکوڑے کا سالن تیار ہے۔

More From Pakistani Sabzi - مزید