Sabziyon Ka Pan Cake Tips in Urdu - Sabziyon Ka Pan Cake Totkay

سبزیوں کا پین کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sabziyon Ka Pan Cake Recipe In Urdu

اشیاء:
ہری پیاز(باریک کٹی ) دو ٹیبل سپون
گاجر(باریک کش کی ہوئی ) دو ٹیبل سپون
بندگوبھی (باریک کٹی ہوئی) دو ٹیبل سپون
سرکہ ایک ٹیبل سپون
سویا سوس دو ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
سفید مرچ حسب پسند
کارن فلور ایک ٹیبل سپون
میدہ ایک پیالی
پانی یا یخنی ایک پیالی
انڈہ ایک عدد
تیل (تلنے کے لئے) ضرورت کے مطابق
ترکیب:
میدے میں سبزیوں کے علاوہ تمام اجزاء ملا کر پھینٹ لیں۔ جب پیسٹ تیار ہو جائے تو اس میں سبزیاں شامل کر دیں۔ نان اسٹک توے یا فرائنگ پین میں آئل ڈال کر اپنی مرضی کے مطابق بنا لیں ۔ ہلکا سنہری ہو جانے پر پلٹ دیں۔ تیار ہو جائے تو اس کو آدھا کاٹ لیں۔
نوٹ: (آمیزہ پہلے سے بھی تیار کیا جا سکتا ہے)

More From Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding - مزید