Sada Mahi Pulao Tips in Urdu - Sada Mahi Pulao Totkay - Tip No. 3482

Urdu Totkay Sada Mahi Pulao سادہ ماہی پلاؤ (Tip No. 3482) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sada Mahi Pulao Recipe In Urdu

سادہ ماہی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3482

اشیاء:
مچھلی ایک کلو
لہسن چار بڑی ڈلیاں
سفید زیرہ پچیس تولہ
پسا ہوا گرم مصالحہ حسب ضرورت
گھی ڈیڑھ پاؤ
پیاز چار بڑی پوٹیاں
پسا ہوا خشک دھنیا دو تولہ
گھی ،نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
مچھلی کو دھو کر اس کے پارچے بنا لیں۔ مصالحوں کو پانی میں پیس کر پارچوں میں مل دیں۔ انہیں زیادہ وقت تک کسی ٹھنڈی جگہ میں پڑ ارہنے دیں۔ (اگر ایسا ممکن نہ ہو تو تین گھنٹے ہی کا وقت کافی ہوگا۔)پھر انہیں گھی میں تل لیں۔ چاولوں کو پانی میں ڈبو دیں۔ کسی اور پتیلی میں تھوڑی تلی ہوئی پیاز اور پسا ہوا گرم مصالحہ پانی میں پکائیں اور چاول اس میں ڈال کر گلائیں۔ پھرمچھلی کے ٹکڑے ، گھی اور مصالحہ بھی ڈال دیں۔ اور صرف چند منٹ کے لئے دم دے دیں۔

More From Biryani Aur Pulao