Salan Noortan Tips in Urdu - Salan Noortan Totkay

سالن نورتن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Salan Noortan Recipe In Urdu

اشیاء:
گائے کا گوشت ایک کلو
گھی ایک کپ
(شلجم، آلو، مٹر، بینگن، گاجر، سیم کی پھلی، ہرا چنا، پالک ،بھنڈی ،لوکی ،پھول گوبھی)
ہر سبزی آدھا آدھا پاؤ
پیاز ایک پاؤ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
لال مرچ(کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
سب سے پہلے تمام سبزیاں دھو کر کاٹ لیں۔ دیگچی میں گھی گرم کر یں۔ اس کے بعد اس میں پیاز کو بادامی رنگ کی تل لیں۔ اس میں ادرک ،لہسن پیسٹ، کٹی لال مرچ ،نمک، ہلدی ،دھنیا پاؤڈر اور ڈھانپ دیں تاکہ گوشت گل جائے۔ جب پانی خشک ہونے لگے اور گوشت گل جائے تو تلی ہوئی سبزیاں ڈال کر پانچ منٹ تک دم پر رکھیں۔ گرم مصالحہ پاؤڈر چھرک دیں۔ چاہیں تو ہرا دھنیا، ہری مرچیں ،ادرک باریک باریک کٹے ہوئے سے گارنش کر یں۔ گرم گرم نان کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید