Samun Machli Parsili Sous Kay Sath Tips in Urdu - Samun Machli Parsili Sous Kay Sath Totkay

سالمن مچھلی پارسلی ساس کیساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Samun Machli Parsili Sous Kay Sath Recipe In Urdu

اشیاء:
سامن مچھلی 450گرام کھال صاف کی ہوئی
میکرونیز 3کپ
چھوٹے ٹماٹر 175گرام دو دو ٹکڑوں میں
پنیر دو تہائی
پارسلی 3کھانے کے چمچ باریک کتری ہوئی
سنگترے کا رس 6کھانے کے چمچ
نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔مچھلی کو ایک ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پلیٹ میں رکھ کر ایلومنیم فوائل سے ڈھانپ دیں۔
2۔ایک برتن میں نمک ملا پانی ا بالیں اور اس میں میکرونیز ڈال دیں مچھلی کی پلیٹ کو برتن کے اوپر رکھ دیں اور بھاپ میں پکنے دیں۔10سے 15منٹ بعد پلیٹ اتارلیں اور پانی سے میکر ونیزالگ کر لیں۔
3۔ایک بڑے پیالے میں مچھلی میکرونیز ،پنیر، پارسلی، سنگترے کا رس، اور حسب ذائقہ نمک مرچ ڈال کراچھی طرح مکس کر یں ۔گرما گرم یا ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 452کیلوریز
چکنائی 17.4گرام
جاذب چکنائی 5.36گرام
کولیسٹرول 65.63ملی گرام
فائبر 2.56گرام

More From Machli Ke Pakwan - مزید