Murabba Sungtray Tips in Urdu - Murabba Sungtray Totkay

مربہ سنگترے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Murabba Sungtray Recipe In Urdu

اشیاء:
سنگترے کے چھلکے 24عدد(سنگتروں کے)
چینی حسب ضرورت
نمک دو اونس
سوڈا بائی کارب دواونس
پانی دو لیٹر
ترکیب:
سنگترے کے چھلکوں کو پانی میں اس قدر ابالیں کہ چھلکے ٹوٹنے نہ پائیں۔ پھر ان میں نمک اور سوڈا بھی ڈال دیا جائے ۔ جب چھلکے گل جائیں تو انھیں ٹھنڈا کر لیں اور پھر چینی کا گاڑھا قوام تیار کرلیں اور اس کے بعد ٹھنڈا کر کے چھلکوں میں ملا دیا جائے ۔ اس مرکب کو مرتبان میں محفوظ کر دیا جائے اور پھر ایک ہفتہ تک اسی طرح سے پڑا رہنے دیا جائے ۔ اس دوران میں یہ مربہ نرم ہو جائے گا۔ یہ مربہ کیک بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ نہایت ہی عمدہ اور صحت وتوانائی سے بھر پور سنگتروں کے چھلکے کا مربہ مزے سے تناول فرمائیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید