Sarsabz Machli Tips in Urdu - Sarsabz Machli Totkay - Tip No. 5960

Urdu Totkay Sarsabz Machli سر سبز مچھلی (Tip No. 5960) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fish Curry in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sarsabz Machli Recipe In Urdu

سر سبز مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5960

سب سے پہلے مچھلی اچھی طرح دھوئیں اور ایک چھلنی میں ڈال کر خشک کر لیں۔
 ہرا دھنیا بھی دھو کر کاٹ لیں اور آلو چھیل کر لمبائی میں چار چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اب ایک کھلی پتیلی میں ہرا دھنیا، ہری پیاز، آلو ، نمک، لال مرچ، ہلدی اور سرسوں کا تیل ڈالیں اور ان تمام سبزیوں کو ہاتھوں سے اچھی طرح ملیں یہاں تک کہ پانی چھوڑ دیں
 اب ان سبزیوں میں مچھلی کے ٹکڑے مکس کر کے پندرہ میں منٹ تک میرینیڈ (Marinade) کریں اور پھر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔
 یہ خیال رہے کہ پتیلی پر کوئی ڈھکن وغیرہ نہ ہو۔
 جب پانی خشک ہونے کے قریب ہو تو تھوڑا سا بھونیں اور پھر ڈھک کر کچھ دیر کے لئے دم پر رکھ دیں۔
 توے کی گرم روٹی کے ساتھ منفرد ذائقے کی سبزی کی مچھلی بہت مزہ دے گی۔

More From Fish Curry