Savaiyan Idli Tips in Urdu - Savaiyan Idli Totkay - Tip No. 1773

Urdu Totkay Savaiyan Idli سوئیاں اِڈلی (Tip No. 1773) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Seviyan Aur Sheer Khurma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Savaiyan Idli Recipe In Urdu

سوئیاں اِڈلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1773

اجزاء:
سوئیاں 200گرام
سوجی 40گرام
دہی 1کپ
مٹر کپ
فارس بین چھ عدد(اچھی طرح کٹے ہوئے)
تازہ ہرا دھنیا (کٹا ہوا) تین کھانے کا چمچ
کری پتے (کٹے ہوئے) دو کھانے کے چمچ
ادرک (کدو کش کیا ہوا) 2.5سینٹی میٹر ٹکڑا
سوڈا(بائی کا ر بونیٹ) چٹکی بھر
نمک محض ذائقہ کے لئے
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
چنے کی دال ایک کھانے کا چمچ
اُرد کی دال ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
سوئیوں اور سوجی کو الگ الگ خشک روسٹ کر یں، یہاں تک کہ وہ اپنا لعاب خارچ کرنے لگیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور اس میں دالیں ڈال کر فرائی کر یں کہ وہ گولڈن براؤن رنگ اختیار کر لیں۔ اب ان میں ادرک اور کری پتے شامل کر لیں اتنا پکا ئیں کہ وہ ذائقہ دار ہو جائیں۔ پھر ان میں مٹر اور بین ملائیں اور دو منٹ تک چمچ سے ہلاتے ہوئے پکائیں۔ سوئیاں ،سوجی ،دہی، سوڈا سبزیوں (مٹر اور بین) کا آمیزہ ،نمک، ہرا دھنیا اور کافی پانی مکس کر کے اڈلی کا آمیزہ بنا لیں۔ 30منٹ تک ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ پھر اڈلی کے سانچوں کو تھوڑا سا تیل لگا کر ان میں آمیزہ ڈال دیں۔ پانچ منٹ تک سٹیم دیں۔ آخر میں کونٹ چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Seviyan Aur Sheer Khurma