Nikolien Omelette Tips in Urdu - Nikolien Omelette Totkay - Tip No. 2022

Urdu Totkay Nikolien Omelette نکالئین آملیٹ (Tip No. 2022) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nikolien Omelette Recipe In Urdu

نکالئین آملیٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2022

اجزاء:
انڈے 250گرام
سیسم آئل 100ملی لیٹر
شرڈ کیا ہوا چینی پیاز 200گرام
نمک 20گرام
انڈے پیالے میں پھینٹیں ، نمک اور پیاز شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں۔
پکانے کی ترکیب:
آئل پین میں گرم کر یں۔ جب گرم ہو جائے انڈے ڈال دیں اور جب تک دونوں طرف سے گولڈن براؤن نہ ہو جائیں فرائی کر یں۔ اور فرائی کر تے ہوئے ٹکڑوں میں توڑتے جائیں ۔ پلیٹ میں ڈالیں اور پیش کر یں۔ نوٹ :لیک (ایک قسم کا پیاز) یا پالک انڈوں کے متبادل کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے۔
###
سکالوپ مچھلی انڈے کے ساتھ
اجزاء:
سکالوپ مچھلیاں 100گرام
مچھلی کی یہ قسم سکالوپ یعنی صدفی مچھلی پاکستان میں دستیاب نہیں۔ اس کی جگہ خشک جھینگے یا بام مچھلی استعمال کی جا سکتی ہے۔
انڈے دس عدد
ایم ایس جی دس گرام
چربی 200گرام
کچلا ہوا پیاز 0.5گرام
نمک پانچ گرام
سرکہ 25ملی لیٹر
پیاز اور ادرک پانچ گرام
ترکیب تیاری:
سکالوپ بیرونی حصے کاٹ دیں اور دھو کر صاف کر لیں۔ اس کو پیالے میں رکھ دیں۔ اس میں پیاز ، ادرک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر سٹیم کر یں۔ یہاں تک کہ پک جائے۔ پانی نکال دیں اور سکالوپ کے ٹکڑے کر لیں۔ انڈا، ایم ایس جی اور نمک سکالوپ مکس کر یں۔
پکانے کی ترکیب:
پین گرم کر یں۔200گرام چربی اس میں ڈال دیں۔ جب گرم ہوجائے انڈا اور سکالوپ کا مکسچر اس میں ڈال دیں پین کو ہلا کر تمام اجزا کو اوپر لے آئیں۔ سرکہ چھڑک دیں۔ پیاز ڈال کر اتنا پکائیں کہ گولڈن براؤن ہوجائے۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔

More From Chinese Food