Scotch Egg Tips in Urdu - Scotch Egg Totkay

اسکاچ ایگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Scotch Egg Recipe In Urdu

اشیاء:
انڈے چار عدد(سخت ابال لیں)
آلو ایک کلو(ابال کر پیس لیں)
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
نمک ایک چائے کا چمچہ
انڈا ایک (لگانے کے لئے)
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
برائے چٹنی :
ہرا دھنیا ایک گڈی
پو دینہ گڈی
پسا کھوپرا دو کھانے کے چمچے
ہری مرچ چھ عدد(بڑی والی)
املی کا جوس آدھا کپ
نمک چائے کا چمچہ
تما م اشیاء کو ملا کر باریک پیس لیں
ترکیب:
آلو میں نمک، کالی مرچ ملا لیں۔انڈوں کو کاٹ کر اس میں چٹنی ڈالیں پھر آلو میں لپیٹ لیں۔ پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں۔ ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ڈیپ فرائی کر لیں۔ گولڈن براؤن ہو جائے تو اتار کر جاذب کاغذ پر رکھ دیں۔

More From Eggs - مزید