Scotch Eggs Tips in Urdu - Scotch Eggs Totkay - Tip No. 958

Urdu Totkay Scotch Eggs اسکاچ ایگز (Tip No. 958) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Scotch Eggs Recipe In Urdu

اسکاچ ایگز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 958

اشیاء:
پارسلی اور دھنیا 5کھانے کے چمچ
سکمڈملک نرم پنیر آدھا کپ
چکنائی کے بغیر مسالہ دار قیمہ 450گرام
نمک مرچ حسب ذائقہ
جو آدھا کپ کٹے ہوئے
سلاد کے پتے ٹماٹر وغیرہ سجانے کے لئے
ترکیب:
1۔اوون کو 400Fپر گرم کر لیں۔پارسلی دھنیا اور پنیر کو اچھی طرح مکس کر لیں حسب ذائقہ نمک اورسیاہ مرچ ڈالیں پھر ان کو تین حصوں میں بانٹ کر3گولے بنا لیں۔
2۔قیمے کے بھی تین حصے بنا لیں اور ہر حصے کو ہاتھ پر یا کسی ٹرے میں رکھ کر آدھ انچ موٹی روٹی کی شکل میں گول پھیلائیں ۔
3۔پنیر اور پارسلی کے ہر گولے کو قیمے کی روٹی پر رکھیں اور روٹی کو اس طرح بند کرتے جائیں کہ چاروں طرف سے پنیر کا گولہ چھپ جائے۔
4۔جو کے کٹے ہوئے دونوں کو پلیٹ میں ڈال لیں ہر گولے کو جوکے دونوں پر اس طرح رول کریں کہ جو گولے کو اچھی طرح چمٹ جائیں۔
5۔گولوں کو بیکنگ شیٹ پر رکھ کر 30سے35منٹ بیک کریں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال لیں۔سلاد کے پتوں اور ٹماٹر کے ٹکڑوں پر سجا کر پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 352کیلوریز
چکنائی 15.94گرام
جاذب چکنائی 0.29 گرام
کولیسٹرول 66.38ملی گرام
فائبر 3.82گرام

More From Baked Dishs