Sea Food Pizza Tips in Urdu - Sea Food Pizza Totkay - Tip No. 2428

Urdu Totkay Sea Food Pizza سی فوڈ پزا (Tip No. 2428) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fast Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sea Food Pizza Recipe In Urdu

سی فوڈ پزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2428

اشیاء:
پزابیس کے لئے:
خمیر ایک چائے کا چمچہ
میدہ چار کپ
شکر ایک کھانے کا چمچہ
نمک ایک چائے کا چمچہ
نیم گرم پانی 1کپ
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے
فش ٹاپنگ کے لئے:
جھینگے 8عدد(صاف کر کے پکائیں)
مچھلی کے قتلے (ابال لیں) دو عدد
تھائم (چوپ کر لیں) ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹر(چوپ کر لیں) 800گرام
پیاز ایک عدد(باریک چوپ کر لیں)
زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
تھائم گارنشنگ کے لئے
ترکیب:
پزابیس بنانے کے لئے:
خمیر اور میدے کو ایک بڑے باؤل میں ڈال کر اس میں شکر اور نمک شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں۔ اب اس میں پانی اور زیتون کا تیل شامل کر کے ذرا سخت گوندھ لیں 10منٹ تک اس کو گوندھنے کے بعد ڈھک کر کسی گرم جگہ پر اس وقت تک کے لئے چھوڑ دیں جب تک کہ یہ پھول کر سائز میں دگنا نہ ہو جائے۔ اس کے بعد دوبارہ آٹے کو مزید پانچ منٹ تک گوندھنے کے بعد چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب ان چاروں میں سے ہر ٹکڑے کو 15انچ گولائی میں بیل لیں۔ مچھلی سے کھال اور کانٹے الگ کر کے ریشے کر لیں۔ ٹاپنگ تیار کرنے کے لئے سوس پین میں زیتون کا تیل گرم کر کے پیاز ہلکی گلابی کر لیں۔ جھینگے اور مچھلی ڈال کر فرائی کر یں۔ اب اس میں ٹماٹر، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور تھائم ڈال کر 15منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ پزابیس کو زیتون کے تیل سے گریس کر کے چکنی کی ہوئی بیکنگ ڈش میں رکھیں اس پر تیار کی ہوئی ٹاپنگ رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں 180Cپر رکھ کر 20-25منٹ تک بیک کریں۔ گولڈن اور خستہ ہو جائے تو سرونگ پلیٹ میں نکال کر تھائم سے گارنش کر کے سرو کر یں۔

More From Fast Food