Seviyon Ka Colorful Cake Tips in Urdu - Seviyon Ka Colorful Cake Totkay - Tip No. 4532

Urdu Totkay Seviyon Ka Colorful Cake سویوں کا کلر فل کیک (Tip No. 4532) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Desserts And Sweets in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Seviyon Ka Colorful Cake Recipe In Urdu

سویوں کا کلر فل کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4532

دودھ کو درمیانی آنچ پر پکائیں اور اس میں چینی اور الائچی پوئڈر شامل کر کے الگ الگ تین پیالوں میں نکال لیں
دودھ کے ایک پیالے میں لال رنگ مکس کریں
دوسرے پیالے میں زرد رنگ اور تیسرے پیالے میں ہرا رنگ ڈال کر مکس کریں
سوس پین میں گھی گرم کر کے اس مین سویّاں ڈال کر فرائی کر کے پلیٹ میں نکال کر تین حصوں میں تقسیم کردیں
سوس پین میں پہلے ہرے رنگ ولا دودھ ڈالیں اور اس میں سویوں کا ایک حصہ ڈال کر پکائیں
چمچ چلاتے رہیں توکہ سویاں جلنے نہ پائیں
دودھ خشک ہونے لگے تو تھوڑے میوے چھڑک کر سویوں کو گول کیک ٹن یا شیشے کی گول ڈش میں نکال کر پریس کر کے اس پر کھوئے کی تہہ لگادیں
اس کے بعد سوس پین کو صاف کر کے اس میں دوسرے رنگ کا دودھ اور سویوں کا دوسرا حصہ ڈال کر پہلے والے طریقے کے مطابق پکا کر میوے چھڑ ک کر ڈش میں لگی کھوئے کہ تہہ پر ڈال کر سیٹ کریں
اس کے اوپر بھی کھوئے کہ تہہ بچھائیں
اس کے بعد بقیہ رنگ ملے دودھ اور فرائی کی ہوئی سویوں کو پکا کر ڈش میں ڈال کر سیٹ کریں اور کھوئے کہ تہہ لگا کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں
کیک سیٹ ہوجائے تو سرونگ ڈش میں نکال لیں اس طرح کہ کیک کا ہرا حسب سے اوپر کی جانب ہو
کھوئے اورر کٹے ہوئے میوؤں سے گارنش کریں
مزیدار سویوں کا کلر فل کیک تیار ہے

More From Punjabi Desserts And Sweets