Sawayon Ka Zarda 1 Tips in Urdu - Sawayon Ka Zarda 1 Totkay

سویوں کا زردہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sawayon Ka Zarda 1 Recipe In Urdu

اشیاء:
سویاں 250گرام
چینی 250گرام
گھی 100ملی لیٹر
بادام گری 50گرام
الائچی سبز چھ دانے
زردے کا رنگ ذرا سا
ترکیب:
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں سبز الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے تو چینی ڈال دیجئے اور ساتھ ہی ایک پیالی پانی بھی ڈال دیجئے۔ چینی پانی اور گھی میں حل ہو جائے تو زردے کا رنگ ڈال دیجئے۔ ایک دو ابال آجائیں تو سویاں ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد بادام کی گریاں بھی باریک کتر کر ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو دو منٹ دم پر رکھ کر اتار لیجئے۔ سویوں کا لذیذ زردہ تیار ہے۔

More From Seviyan Aur Sheer Khurma - مزید