Shahi Gobhi Tips in Urdu - Shahi Gobhi Totkay - Tip No. 1183

Urdu Totkay Shahi Gobhi شاہی گوبھی (Tip No. 1183) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cabbage in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shahi Gobhi Recipe In Urdu

شاہی گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1183

اجزا:
تازہ گوبھی میڈیم سائز دو پھول
مٹر کے دانے ایک کپ
پیاز ایک بڑے سائز کا ٹکڑا
لہسن تین جوئے
خشخاش دو چمچ
تازہ ناریل ایک بڑا ٹکڑا
ہری مرچیں چھ عدد
دہی ایک کپ
پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چمچ
پسا ہوا دھنیا دو چائے کے چمچ
دار چینی دو ٹکڑے
لونگ چار عدد
سبزالائچیاں چار عدد
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
پکانے کا تیل تین چائے کے چمچ
پکے ٹماٹر دو عدد
نمک حسب ذائقہ
چینی اگر ذائقے کے لئے پسند کریں
تیاری :
گوبھی کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ پیاز اور ہری مرچ کو کاٹ کر الگ الگ رکھیں ۔ ٹماٹر کو باریک باریک کاٹ لیں۔ بادام پہلے پانی میں بھگو کر رکھیں پھر چھلکا اتار کر دو دوحصوں میں کاٹ لیں۔ خشخاش کو چھڑک کر نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھیں۔ ادرک، لہسن باریل اور بھیگی ہوئی خشخاش چھان کر تمام چیزیں باریک پیس کر پیسٹ بنا لیں۔ پسی ہوئی پیسٹ دہی کو پھینٹ پھینٹ کر اس میں شامل کر لیں۔ اسی دہی میں ہلدی اور حسب ذائقہ نمک بھی ملا لیں۔
ترکیب:
تیل کو گرم کر کے تھوڑی سی چینی شامل کریں۔پھر دارچینی، لونگیں، الائچیاں اور زیرہ اس تیل میں بھون لیں۔ ٹماٹر کٹے ہوئے اوردہی میں ملائی ہوئی تمام پیسٹ مسالامیں ڈالیں اور اتنی دیر بھونیں کہ تیل مسالے سے الگ ہو جائے ۔ مسالے کو بھونتے ہوئے پہلے مٹر کے دانے شامل کریں اور تین چار منٹ بھونیں اور پھر کٹی ہوئی گوبھی اور ہری مرچ ڈال دیں ۔ اور اب آنچ ہلکی کر کے گوبھی اور مٹر کو اپنے ہی پانی میں آہستہ آہستہ پکنے دیں ۔ برتن کو اتنی دیر اچھی طرح ڈھک کر رکھیں ۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو تھوڑا سا پانی کا چھینٹا ڈال دیں۔ کھانے سے پہلے ایسی ڈش میں شاہی گوبھی نکالی جائے جو ہلکی آنچ پہ گرم رہے۔ کیونکہ یہ ڈش آپ کو گرم گرم اور کٹے ہوئے دھنیے اور بادام سے سجا کر پیسی ہوئی کالی مرچ چھڑک کر پیش کرنی ہوگی۔

More From Cabbage